Site icon اردو

وزیراعلیٰ کے پی کا بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا کیلیے مالی امداد کا اعلان


 پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

ترجمان  کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں بروقت ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا پیکیج کے تحت شہدا کے اہل خانہ کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ورثا کو شہدا پیکیج کے تحت ہر قسم کی امداد اور مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے ورثا کی بھر پور سرپرستی کرے گی۔

 





Source link

Exit mobile version