Site icon اردو

لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام


 لاہور: منشیات کی بھاری مقدار نیوزی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کی کارروائیاں ہیں۔ اسی سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور میں آپریشن کے دوران نیوزی لینڈ بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے مشکوک پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

آئس کو خواتین کے ملبوسات کی آڑ میں کپڑوں میں مہارت کے ساتھ جذب کیا گیا، جس کی مجموعی طور پر مقدار 25 کلو گرام تھی۔

اے این ایف نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔





Source link

Exit mobile version