Site icon اردو

رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک


فوٹو- ایکسپریس نیوز

رحیم یار خان: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن کیا، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث کچہ ایریا کے مزید دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکوؤں میں نصیر عرف میلہ لٹھانی اور طارق جھکرانی شامل ہیں، ہلاک ڈاکو نصیر عرف میلہ لتھانی بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے چوک شہباز پور کے علاقے میں کچہ کریمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر شدید فائرنگ شروع کر دی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں پولیس اہلکاروں کی شہادت، پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھےجبکہ  ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیتوں میں فرار ہو گئے۔

 





Source link

Exit mobile version