Site icon اردو

 قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد


قصور: الہ آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الہ آباد پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی شناخت ابوہریرہ اور فریاد کے نام سے کی گئی ہے جن کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔





Source link

Exit mobile version