Site icon اردو

آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد


 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے سری لنکا کے اسپنر پراوین جے و کراما پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن اسپنر پراوین جے وکراما پر ایک سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس میں چھ ماہ کی معطلی بھی شامل ہوگی، پابندی کا اطلاق تمام فارمیٹ کے لیے ہوگا۔

پراوین جے و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے، انہوں نے آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔

پراوین جے وکراما نے آخری بار 2022 میں سری لنکا کی نمائندگی کی تھی، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پانچ ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں انہوں نے 32 وکٹیں لے رکھی ہیں۔





Source link

Exit mobile version