Site icon اردو

کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان جیل سے رہا ہوں گے، حلیم عادل


  کراچی: حلیم عادل شیخ نے کہا آج پریس کلب سے مزار قائد تک نکالی گئی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی عمران خان کی رہائی، آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزاد کیلیے تھی، جب کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان بھی جیل سے رہا ہونگے۔

ریلی کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، راجا اظہر، ارسلان خالد، خرم شیر زمان، فہیم خان، سمیت سمیت دیگر رہنمائوں نے کی ، کراچی کے مختلف علاقوں سے چھوٹی بڑی ریلیاں پریس کلب پر پہنچی جہاں بانی کی رہائی، عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی کے لیے پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس کے بعد ریلی کراچی پریس کلب سے مزار قائد تک پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ آج میرے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر اپنی فسطائیت کو ظاہر کیا ہے، ہم پرامن شہری ہیں جو آئین پاکستان ہمیں حق دیتا وہ استعال کر رہے ہیں۔ کراچی میں بہت جلد ایک بڑا تاریخی جلسہ کریں گے ،راجا اظہر نے کہا کہ آج کراچی نے ثابت کردیا وہ تحریک انصاف اور کپتان کے ساتھ کھڑا ہے میں کامیاب ریلی پر تمام وننگز کو مبارکباد دیتا ہوں۔





Source link

Exit mobile version