Site icon اردو

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لڑکی کی بوری بند لاش برآمد


 لاہور: فیکٹری ایریا کے علاقہ سے لڑکی کی کئی روز پرانی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی گئی مقتولہ کی لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





Source link

Exit mobile version