Site icon اردو

کراچی؛ شریف آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک ساتھی ملزمان فرار


  کراچی: شریف آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  تیموریہ کے علاقے میں کرولا کار گینگ شہریوں سےلوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس سے ٹکراؤ ہوگیا ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے شریف آباد کے علاقے میں پہنچ گئے۔

پولیس بھی ان کا تعاقب کرتی رہی شریف آباد کے علاقے میں پولیس اور ملزمان میں دوبارہ مقابلہ ہوا جس میں ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل اور کرولا کار برآمد ہوئی ہے پولیس ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اور اس کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر رہی ہے جبکہ دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

Exit mobile version