Site icon اردو

ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز


فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد نہ ہونے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے، گورنر پنجاب پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کو صورتحال سے آگاہ کرنے اور صوبائی سطح پر معاملے کو ختم کرنے سے متعلق تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت سازی سے قبل تحریری طور پر پاور شیئرنگ فارمولے طے ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی متعدد بار میٹنگ ہوئیں لیکن عمل درآمد کچھ نہیں ہوا۔ اب یہ میرے لیے مناسب نہیں کہ ہم روز گزارش کریں کہ آئیں میٹنگ کریں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولا ختم کرنے کی تجویز دوں گا، ملکی مفاد کے لیے کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا اور سسٹم چلانے کے لیے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ن لیگ سے توقع ہی نہیں رکھنی چاہیے کہ ہمیں پنجاب میں کچھ لینا ہے، اپنے ساتھیوں کو بتا دیں گے کہ ہم اپوزیشن میں ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کے بجائے میرٹ کی سیاست کریں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سطح پر عوام اور پارٹی کی مضبوطی اور آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے جو ہو سکا کروں گا، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔





Source link

Exit mobile version