Site icon اردو

شیزوفرینیا کے علاج کیلئے نئی دوا کی منظوری


  واشنگٹن: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے شیزوفرینیا کے شکار بالغوں کے لیے ایک نئی دوا کی منظوری دے دی ہے۔

یہ دوا جسے عام طور پر Cobenfy کہا جاتا ہے، اس بیماری کے علاج کے لیے پہلی دوا ہے جو ڈوپامائن ریسیپٹرز کے بجائے دماغ کے cholinergic ریسیپٹرز کو نشانہ بناتی ہے جو علاج میں روایتی توجہ کا مرکز ہے۔

“ادارے کے نیوروسائنس ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر ٹیفینی فارشیون نے بتایا کہ شیزوفرینیا دنیا بھر میں معذوری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوا شیزوفرینیا کے علاج کے لیے پہلا نیا طریقہ اختیار کرتی ہے۔ یہ اینٹی سائیکوٹک ادویات کا ایک نیا متبادل پیش کرتی ہے جو شیزوفرینیا کے شکار لوگوں کو پہلے تجویز کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیزوفرینیا ایک شدید، دائمی ذہنی بیماری ہے جو اکثر کسی شخص کے معیار زندگی کو نقصان پہنچاتی ہے۔





Source link

Exit mobile version