Site icon اردو

اسرائیل نے ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر غزہ بھجوادیا


 غزہ: اسرائیل نے 88 فلسطینیوں کی ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر غزہ بھجوادیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق انہوں نے لاشوں کی شناخت کے بارے میں معلومات کے بغیر لاشیں لانے والا کنٹینر وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وزارت نے بدھ کو ٹیلیگرام پر ایک بیان میں کہا کہ کنٹینر تب تک وصول نہیں کیا جائے گا جب تک اسرائیل متاثرین کے نام، موت کے وقت اور مقام کے بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کرتا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک الگ بیان میں ناقابل شناخت لاشوں کی ترسیل کو غیر انسانی اور مجرمانہ اقدام قرار دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر ان فلسطینیوں کی شناخت چھپائی ہے۔ ان کے نام، جنس اور انہیں کہاں سے اغوا کیا گیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔





Source link

Exit mobile version