Site icon اردو

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی


 راولپنڈی: کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ لڑکے نے خود کو بچانے کے لیے ملزم کو بلیڈ سے زخمی کر دیا۔

متاثرہ لڑکے کے مطابق ملزم عقیل اس سے قبل بھی اس کے ساتھ زیادتی کر کے بلیک میل کرتا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے سمیت لڑکے کا میڈیکل پراسیس بھی کروایا جا رہا ہے، ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ ملزم ڈور پھرنے سے زخمی ہوا جس کی راولپنڈی پولیس سختی سے تردید کرتی ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی جھوٹی اور من گھڑت خبر صرف حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش ہے، کلر سیداں یا راولپنڈی کے کسی علاقے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔





Source link

Exit mobile version