Site icon اردو

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر حکومت سے جواب طلب


منتخب رکن اسمبلی ہوں جہاں مرضی جاؤں، زرتاج گل:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پرحکومت سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زرتاج گل کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں ایف آئی آر درج ہے۔

زرتاج گل کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں ضمانت کنفرم ہوچکی ہے۔ ہم نے اس ایف آئی آر میں ضمانت کنفرم ہونے کی متفرق درخواست بھی دی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ 5 ستمبر کو اس کیس میں ضمانت کنفرم ہوچکی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ میں اس حوالے سے ہدایت لیتا ہوں۔ پنجاب والی ایف آئی آر سے متعلق یہ لاہور ہائی کورٹ میں چلے جاتے۔

زرتاج گل نے کہا کہ مجھے پاسپورٹ ہی نہیں دیتے تو میں سفر کیسے کروں گی۔  میرے خلاف 4 خفیہ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ میں منتخب رکن اسمبلی ہوں میرا حق ہے میں جہاں مرضی جاؤں۔ یہ خفیہ ایف آئی آر درج کرلیتے اور نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈال دیتے ہیں۔





Source link

Exit mobile version