Site icon اردو

کچےمیں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کتنا ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا؟


 لاہور:  وزیراعلی پنجاب نے کچے کے علاقوں میں چوکیوں پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے ہارڈ ایریا الائنس کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کچے کے علاقوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو 25 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، جبکہ   ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کو 20 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح کچے کے علاقے میں خدمات انجام دینے والے درجہ چہارم کے پولیس ملازمین کو ہر ماہ 18 ہزار روپے ہارڈ شپ الاؤنس کی مد میں دیے جائیں گے۔

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں تعینات 943 اور راجن پور کے 414 پولیس افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے،اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 33 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام سے کچے کے خطرناک ترین علاقے میں جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کچے کی چوکیوں پر تعینات پولیس جوانوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کچے کے ڈاکوؤں اور شر پسند عناصر کے خاتمے کے لیے پہلے سے زیادہ دل جمعی اور جوش و جذبے سے محنت کریں گے۔





Source link

Exit mobile version