Site icon اردو

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی فائرنگ سے جاں بحق


 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد مزید ضابطے کی کارروائی کیلیے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔





Source link

Exit mobile version