Site icon اردو

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی


  اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا جس کے بعد وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس معطل کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔

رولز 88 کی تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی، تحریک کی منظوری کیساتھ ہی اسپیکر نے پیر کو ساڑھے 12 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی اجلاس شروع ہوتے ہی کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے گئے تھے۔





Source link

Exit mobile version