Site icon اردو

سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ


سب فرٹیلائزرز پلانٹس منافع میں ہیں ، پالیسی بنا رہے،تین کمپنیوں کو 43ارب کی سبسٹڈی دے رہے، وفاقی وزیرمصدق ملک،اجلاس ملتوی
فائل:فوٹو

  اسلام آباد:  سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے بتایا ہے کہ سب فرٹیلائزرز پلانٹس منافع میں ہیں۔

ہم فرٹیلائزرز پلانٹس کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں، فاطمہ، ایگری ٹیک فرٹیلائزرز پلانٹس کو سبسڈی دے رہے ہیں۔ 3کمپنیوں کو 43 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ ایوان بالاکااجلاس سینیٹرزکے آپس کے جھگڑوں کی نذر رہا۔ سینیٹر زرقہ اور دنیش کمار میں تلخ کلامی ہوئی تو حکومتی ارکان نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر سینیٹ کی کارروائی سے واک آؤٹ کردیا۔ ایوان میں وزرا کے نہ آنے کی وجہ سے سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا۔ شبلی فراز نے کہا وزرا کا نہ آنا وطیرہ بن گیا ہے۔ سیدال خان نے کہا وزرا کو کہیں کہ ایوان میں تشریف لائیں۔

اسی دوران وفاقی وزیر مصدق ملک ایوان میں پہنچ گئے۔ وقفہ سوالات کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ گرجا روڈ پر گیس کی پائپ لائن 6۔1 کروڑ کی لاگت سے مکمل کر لی گئی ہے۔

ثمینہ ممتاز نے کہا کہ سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے باہر نکالیں۔ سینیٹر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ثمینہ ممتاز زہری کی بے عزتی ہوئی۔ وہ معافی مانگیں۔ اگر فلک ناز نے معافی نہ مانگی تو ہم ایوان کا بائیکاٹ کریں گے۔ دنیش کمار نے سینیٹ میں کورم کی نشاندہی کردی جس پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ شبلی فراز نے کہا یہ آج منصوبہ بنا کر آئے تھے کہ ایوان نہیں چلنے دینا۔





Source link

Exit mobile version