Site icon اردو

لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی


  کراچی: لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے سادہ لباس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کی پولیس اہلکار کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی شناخت 25 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی جو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر میں ڈرائیور ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان زخمی اہلکار سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 





Source link

Exit mobile version