Site icon اردو

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی نئی فلم ‘لو اینڈ وار’ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ آگئی


 ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے اور اسے 20 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ تاریخ خاص طور پر منتخب کی گئی ہے کیونکہ اس دوران رمضان، رام نومی، اور گڈی پاڑوا جیسے بڑے تہوار آ رہے ہیں، جس سے فلم کو طویل تعطیلات کے دوران نمائش کا بہترین موقع ملے گا۔

فلم رنبیر اور بھنسالی کی ایک دہائی بعد اسکرین پر واپسی بھی ہوگی جبکہ عالیہ اور وکی پہلی بار بھنسالی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس فلم کے لیے شائقین کی توقعات عروج پر ہیں کیونکہ یہ فلم بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو ایک ساتھ لانے کا سبب بن رہی ہے۔





Source link

Exit mobile version