اردو

حسینہ واجد کو بھارت سے واپس لانا ہوگا ، ڈاکٹر یونس


حسینہ واجد کا سب کے سامنے احتساب ہونا چاہیے،ڈاکٹر یونیس:فوٹو:فائل

حسینہ واجد کا سب کے سامنے احتساب ہونا چاہیے،ڈاکٹر یونیس:فوٹو:فائل

ڈھاکا: بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیش کے عوام سکون میں نہیں آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے  حوالگی کے مطالبے تک بھارت حسینہ واجد کو رکھنا چاہتا ہے تو حسینہ واجد کو خاموش رہنا ہوگا۔  حسینہ واجد کے بھارت میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے سے کوئی خوش نہیں۔ ان کے بھارت سے بنگلادیش پر کیے جانے والے تبصرے دوستانہ نہیں ہیں۔

ڈاکٹر یونس کا مزید کہنا تھا کہ حسینہ واجد عوامی ناراضی اور انقلاب باعث فرار ہوئیں۔بھارت نے حسینہ واجد کوپناہ دی ہے تاہم وہ وہاں بیٹھ کر مہم چلا رہی ہیں۔ حسینہ واجد نے جو مظالم کیے سب کے سامنے ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ حسینہ واجد کو واپس بنگلا دیش لانا ہوگا ورنہ عوام سکون میں نہیں آئیں گے۔

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو طلبا احتجاج پربھارت فرار ہوگئی تھیں۔





Source link

Exit mobile version