Site icon اردو

نیویارک کے گورنر کی سابق معاون پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام


(فوٹو: انٹرنیٹ)

 نیویارک: نیویارک کے گورنر کیتھی ہوچل کی سابق معاون لنڈا سن پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سابق معاون پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لاکھوں ڈالر کے معاوضے اور تحفوں کے بدلے خفیہ طور پر چینی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔

پولیس نے 41 سالہ لنڈا سن اور ان کے 40 سالہ شوہر کرس ہو کو منگل کی صبح گرفتار کر کے بروکلین میں امریکی مجسٹریٹ جج پیگی کوو کے سامنے پیش کیا۔

بروکلین میں وفاقی استغاثہ کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت میں کام کرتے ہوئے سن نے تائیوان کی حکومت کے نمائندوں کو حکام سے ملاقات سے روک دیا اور نیویارک کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کو چین کے دورے کا انتظام کرنے کی کوشش کی۔

اس کے بدلے میں چینی حکومت کے نمائندوں نے مبینہ طور پر ہو کے لیے لاکھوں ڈالر کی لین دین کا انتظام کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ سن اور ہو نے 2024 میں فیراری روما اسپورٹس کار، نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ اور ہونولولو میں 6 ملین ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے کے لیے رقم استعمال کی۔





Source link

Exit mobile version