Site icon اردو

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھٹنوں کا آپریشن


 پشاور: اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھٹنوں کا آپریشن ہوگیا۔

مسلسل دس سال تک ورلڈ نمبر ون رہنے والے جان شیر خان گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا تھے جن کا مقامی اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

جان شیر خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی اپنی فٹنس پر توجہ دیں، معمولی سے تکلیف کو بھی سنجیدہ لیں اور فوری علاج کریں۔

انہوں نے علاج میں تعاون کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور نواشریف کا شکریہ ادا کیا۔





Source link

Exit mobile version