Site icon اردو

نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، جو بائیڈن


  واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوغزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں.

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز اسرائیلی وزیر اعظم کو بھیجی گئی ہے اور تاحال انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نیتن یاہو کافی کام کر رہے ہیں تو بائیڈن نے جواب دیا کہ ‘نہیں’، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہار نہیں مانے گا اور معاہدے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اس تازہ ترین تجویز کو آخری کوشش بھی قرار دیا ہے۔

The post نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، جو بائیڈن appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Exit mobile version