Site icon اردو

اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے، حماس


تل ابیب: حماس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے چھ یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی ہے۔

نیتن یاہو کی معافی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں مذاکرات سے نمٹنے کے حوالے سے سڑکوں پر شدید احتجاج دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ گیا ہے برطانیہ نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی افواج کو غزہ کی فلاڈیلفیا کوریڈور کو کنٹرول کرنا ہوگا ، جو اسٹریٹجک طور پر اہم زمین کی پٹی ہے جو حماس کے ساتھ مذاکرات میں ایک اہم نقطہ ہے۔

اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے حماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا۔ نیتن یاہو امن معاہدے کی جبکہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید افراد کی تعداد تیس ہو گئی۔

The post اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے، حماس appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Exit mobile version