Site icon اردو

سندھ ہائیکورٹ ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک خاتون زخمی


  کراچی: سندھ ہائیکورٹ ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گرنے سے فائضہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گر گیا پلستر گرنے سے وہاں موجود فائضہ نامی خاتون کے سر میں چوٹیں آئیں۔

خاتون کو سندھ ہائیکورٹ کے کلینک میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر روانہ کردیا گیا تھا جبکہ پلستر گرنے سے ایفیڈیوٹ برانچ کا کام بھی متاثر ہوگیا تھا۔

The post سندھ ہائیکورٹ ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک خاتون زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Exit mobile version