Site icon اردو

کراچی، گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق


(فوٹو: انٹرنیٹ)حادثے کا ذمے دار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار

اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ عبد الرحمان ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی۔

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔





Source link

Exit mobile version