Site icon اردو

جعفرایکسپریس حملہ، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں معروف صحافی کے خلاف مقدمہ درج

جعفرایکسپریس حملہ، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں معروف صحافی کے خلاف مقدمہ درج



اسلام آباد:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پیکا ایکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی اور یوٹیوبرز کے خلاف تین مقدمات درج کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کر لیے ہیں اور یہ مقدمات جعلی خبریں پھیلانے پر درج کیے گئے ہیں۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کے مطابق مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان پر پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اکاؤنٹس کے ذریعے کالعدم تنظیم کو پرموٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے صحافی اور یوٹیوبر احمد نورانی، شفیق احمد ایڈووکیٹ اور آئینہ درخانی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام میں بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مزید اکاؤنٹس کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔





Source link

Exit mobile version