Site icon اردو

ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کو 47 رنز سے شکست دے کر ڈبلیو پی ایل کے فائنل میں جگہ بنالی

ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کو 47 رنز سے شکست دے کر ڈبلیو پی ایل کے فائنل میں جگہ بنالی


214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، گجرات جائنٹس کی شروعات خراب رہی اوراس نے 43 کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیے۔

<div class=
" class="qt-image"/><div class=

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

"/>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

ہیلی میتھیوز (77 رنز/تین وکٹ)، نیٹ سائور برنٹ (77/ایک وکٹ)کی آل راونڈر کارکردگی اور یستیکا بھاٹیہ کی شاندار فیلڈنگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل)کے ایلیمنیٹر مقابلے میں گجرات جائنٹس کو 47 رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ دہلی کیپٹلس سے ہوگا۔

214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، گجرات جائنٹس کی شروعات خراب رہی اوراس نے 43 کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیے۔ شبنم اسماعیل نے پہلے ہی اوور میں بیتھ مونی (چھکے) کی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد ہرلین دیول (آٹھ) رن آؤٹ ہوئیں۔ کپتان ایشلے گارڈنر (آٹھ) کو ہیلی میتھیوز نے بولڈ کیا۔ گجرات نے اپنا چوتھا وکٹ 10ویں اوور میں ڈینیئل گبسن (34) کی صورت میں کھو دیا۔ اس کے بعد فیبی لیچفیلڈ اور بھارتی پھولمالی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ لیچ فیلڈ (31) اور بھارتی 30 رن بناکر آوٹ ہوئی۔ کاشوی گوتم (چار) کو بھاٹیہ نے رن آؤٹ کیا۔ آج کے میچ میں یاستیکا بھاٹیہ نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کے تین بلے بازوں کو رن آؤٹ کیا۔ گجرات نے اپنا آٹھواں وکٹ 18ویں اوور میں سمرن شیخ (17) کے طوپر گنوایا۔ تنوجا کنور (16) کو 19ویں اوور میں نیٹ سکیور برنٹ نے آؤٹ کیا۔ ہیلی میتھیوز نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر میگھنا سنگھ (5) کو آؤٹ کر کے گجرات جائنٹس کی اننگز 166 پر سمیٹ دی اور اپنی ٹیم کو 47 رنز سے جیت سے ہمکنار کیا اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ دلائی۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے تین اور امیلیا کیر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شبنم اسماعیل اور نیٹ سائور برنٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل گجرات جائنٹس کے کپتان ایشلے گارڈنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے، ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں تھی کیونکہ اس نے اپنا پہلا وکٹ یستیکا بھاٹیہ (15) 26 کے اسکور پر کھو دیا۔ اس کے بعد نیٹ سائیور برنٹ بلے بازی کے لئے آئیں اورہیلی میتھیوز کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 133 رنز کی شراکت ہوئی۔ کاشوی گوتم نے 17ویں اوور میں ہیلی میتھیوز کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ہیلی میتھیوز نے 50 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ 19ویں اوور میں ڈینیئل گبسن نے نیٹ برنٹ کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ نیٹ برنٹ نے 41 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ کپتان ہرمن پریت کور 20ویں اوور کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئیں۔ ہرمن پریت کور نے 12 گیندوں میں چار چھکے اور دو چوکے لگائے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔گجرات جائنٹس کی جانب سے ڈینیئل گبسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کاشوی گوتم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version