Site icon اردو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے اعداد وشمار جاری


سب سے کم بارش بن قاسم میں 1۔1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی:فوٹو:فائل

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردئیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی  میں30 ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی۔ اگست 27 سے کل شام 5 بجے تک گلشن حدید میں 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ناظم آباد میں 26، کیماڑی میں 21ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق فیصل بیس 14ملی میٹر،اورنگی میں 13.1 ملی میٹر،صدر میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ میٹ کمپلیکس میں 12.2 ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ پر 11۔6، قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گلشن معمار 11.1 ملی میٹر،جناح ٹرمینل میں 9.6ملی میٹر،پی اے ایف مسرور بیس میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ کورنگی 8.2 ملی میٹر،ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 7.8ملی میٹر، گڈاپ میں 3.7 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم بارش  بن قاسم میں 1.1ملی میٹر  ریکارڈ کی ہوئی۔





Source link

Exit mobile version