Site icon اردو

مون سون بارش، کراچی کے ضلع وسطی میں اسکولوں کی تعطیل منسوخ


  کراچی: ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے ایک ضلع میں مون سون بارشوں کے باعث دی جانے والی تعلیمی اداروں کی تعطیل کو منسوخ کردیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اسکول کی تعطیل منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ ضلع وسطی میں 29 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل منسوخ کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ جمعرات 29 اگست کو کراچی میں تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی نئی ایڈوائزری کے بعد ضلع وسطی کا چھٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

اُدھر حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے باعث اسکولوں میں عام تعطیل دی گئی ہے۔





Source link

Exit mobile version