Site icon اردو

ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ 2سب میرین کیبلز میں خرابی ہے، پی ٹی اے


  اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی سست روی کو 2 سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ بتایا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (SMW4، AAE-1) میں خرابی ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جبکہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔





Source link

Exit mobile version