Site icon اردو

آزاد کشمیر میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک اور فری لارسنگ حب کا افتتاح


ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا : فوٹو : فائل

آزاد کشمیر: اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) کی جانب سے آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک اور فری لارسنگ حب کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا، تقریب میں سول اور فوجی حکام کے علاوہ نوجوانوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر میں SCO جدید ترین اور کثیر لاگت سے تیار کردہ چالیس سے زائد سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر چکی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پارکس مقامی نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں گے۔

پاک فوج کے ایسے اقدامات خطہ میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔





Source link

Exit mobile version