Site icon اردو

اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے 22 ملزمین کی ڈیفالٹ ضمانت منظور، مولانا ارشد مدنی نے فیصلے کو قابل استقبال قرار دیا

اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے 22 ملزمین کی ڈیفالٹ ضمانت منظور، مولانا ارشد مدنی نے فیصلے کو قابل استقبال قرار دیا


مولانا ارشد مدنی ہلدوانی تشدد معاملہ کے تعلق سے کہا کہ اس تشدد میں پولیس کی غیر قانونی فائرنگ کے سبب 7 بے قصور افراد کی موت ہوئی تھی، لیکن اس تعلق سے کوئی بات نہیں کرتا۔ یہ حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے اور حقوق انسانی کی تنظیموں کی خاموشی بھی ایک بڑا سوال ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ جمعیۃ علماء ہند کی قانونی امداد کے سبب اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے ان نوجوانوں کی ضمانت پر رِہائی ممکن ہو سکی ہے۔ لیکن یہ افسوسناک ہے کہ پولیس اور دیگر جانچ ایجنسیاں ایسے معاملوں میں غیر جانبداری اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے کی جگہ تعصبانہ رویہ اختیار کرتی ہیں۔



Source link

Exit mobile version