Site icon اردو

کراچی؛ خراب موسم کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری


طیاروں کو حد نگاہ میں کمی کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا:فوٹو:فائل

  کراچی: خراب موسم کے باعث فضا میں چکر لگانے والی 2 پروازیں کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئیں۔

کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بارش کے باعث دوحا اور سعودی عرب سے آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کو ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرٹریفک کنٹرول(اے ٹی سی) نے دونوں پروازوں کے کپتانوں کے فضا میں چکر لگانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث  خلیجی ممالک  کی گوآراونڈ پر جانے والی دونوں پروازیں کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئیں۔





Source link

Exit mobile version