Site icon اردو

معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار


ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور میں معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ توفیق کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسکول سے واپس جاتی ہوئی بچیوں کے ہاتھ پکڑتا اور نازیبا حرکات کررہا تھا۔ بچیوں کے شور مچانے پر ملزم جاوید موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔





Source link

Exit mobile version