Site icon اردو

دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ 2 افراد قتل 1 شدید زخمی


سرائے مغل: دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 2 افراد قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گروکے پل کے قریب فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا اسپتال لے جاتے دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے تیسرا شخص تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات کی 4 افراد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق متوفی ٹھٹھہ کمیانہ سے تھانہ صدر بڑا گھر ننکانہ صاحب کے لیے جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔





Source link

Exit mobile version