Site icon اردو

صلح کی پنچائیت کے دوران 2 فریقین میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی


بھکر: جائیداد کے تنازعہ پر صلح کی پنچائیت کے دوران تلخ کلامی پر دونوں فریقین میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

بھکر کے نواحی علاقہ شاہ عالم کانجن میں جائیداد کے تنازعہ پر صلح صفائی کے لیے 2 فریقین کو پنچائیت میں بلایا گیا تھا، پنچائیت میں دونوں فریقین کے مابین تلخ کلامی ہو گئی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

ریسکیو بھکر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں نوجوان اور بزرگ بھی شامل ہیں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایم ایس کلورکوٹ کے مطابق زخمی افراد میں نجیب اللہ ، شفیع اللہ ، زکاء اللہ ، ہدایت اللہ ، قیصر اور حمید اللہ شامل ہیں۔

 





Source link

Exit mobile version