Site icon اردو

ٹیلیگرام کے سی ای او پاول دوروف فرانس میں گرفتار


میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے ارب پتی بانی اور سی ای او پاول دوروف کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاول دوروف اپنے پرائیویٹ جیٹ میں سفر کر رہے تھے جنہیں پیرس کے قریب بورجے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاول دروف کو فراڈ، منشیات کی اسمگلنگ، سائبر ہراسانی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بچوں کے خلاف جرائم کو روکنے والے فرانسیسی ادارے نے پاول دروف کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔





Source link

Exit mobile version