Site icon اردو

کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر افسر کیخلاف مقدمہ درج

کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر افسر کیخلاف مقدمہ درج


پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو حراساں کرنے پر لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہورپولیس نے بتایا کہ افسر کے خلاف مقدمہ گلبرگ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر  نے کہا کہ میرے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، اے ایس آئی نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا۔

متاثرہ ڈاکٹر نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی نور خان نے گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جسمانی طور پر ہراساں کیا۔

پولیس نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔





Source link

Exit mobile version