Site icon اردو

قومی اسمبلی میں ٹام اینڈ جیری: چوہے پکڑنے کیلیے شکاری بلی کی خدمات


چوہے کئی دفاتر میں فائلیں کتر چکے ہیں:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہے پکڑنے کے لیے شکاری بلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سلینگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے۔ چوہے پکڑنے کے لیے شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی اور جالی لگی خصوصی کڑیاں بھی لگائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چوہے پکڑنے کے لیے کیپیٹل ڈیولمپنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے)  نے 12 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا ہے۔ چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں رات کے اوقات میں اپنا کام دکھاتے ہیں۔ کئی دفاتر میں چوہوں نے فائلیں کتر دیں۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں چوہوں کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کارروائی کرے گا اور اس سلسلے میں سی ڈی اے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا۔





Source link

Exit mobile version