حمل:
21مارچ تا21اپریل
دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے کام سے کام رکھیں اور دوسروں کی دل آزاری سے بھی گریز کریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کسی دوست کی مدد کے سبب کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے البتہ دوسروں کے معاملات میں خود کو نہ الجھائیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
راہ چلتے یا گاڑی چلاتے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں آج کا دن گھر پر شریک حیات کے ساتھ گزاریں تو بہتر ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
اچانک امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات بزنس میں من پسند فائدہ حاصل کر سکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اچھے بھلے دوست سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مکان یا زمین کا معاملہ اگر چل رہا ہے تو آج صلح کن طریقے سے حل ہو سکتا ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آج کا دن آپ کا ساتھ نہ دے سکے گا مگر مایوس نہ ہوں کیونکہ اکثر کام التوا کے بعد ہی پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
عشق و محبت کے معاملات خود حل کرنے کی بجائے بہتر ہے اپنے بڑوں کو شامل کر کے کوئی منگنی یا نکاح کا پروگرام بنا لیں تاکہ بدنامی سے بچا جا سکے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
اولاد سے وابستہ کوئی امید پوری ہوتی نظر آ رہی ہے البتہ اولاد کو اتنی آزادی بھی نہ دیں کہ بعد میں سوائے پچھتانے کے کچھ ہاتھ نہ آئے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
کاروباری معاہدہ کامیاب ہو سکتا ہے اپنے دوستوں سے محتاط رہیں وہ آپ کی شریک حیات کے ساتھ آپ کی کوئی لڑائی وغیرہ کروا سکتے ہیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کچھ نئے دوست آپ کے قریب آنے کی کوشش کر سکتے ہیں مگر بہتر ہے ان سے دور رہیں کیونکہ یہ صرف مفاد پرستی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اپنے من پسند شخص کی امیدوں پر پورا اترنے کا دن ہے لہٰذا تھوڑی سی کوشش کر کے دل میں نرم گوشہ بنا لیں تاکہ آنے والے دنوں میں یہی شخص آپ کا شریک سفر ہو۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اپنے بچوں پر کڑی نظر ضرور رکھیں مگر ان پر بے جا تنقید ہرگز نہ کریں اس سے آپ صرف انہیں اپنے خلاف ہی بہکا سکیں گے لہٰذا احتیاط کریں۔