اردو

مہنگائی؛ جاپانی وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے اور الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان


67 سالہ فومیو کشیدا اکتوبر 2021 سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں

67 سالہ فومیو کشیدا اکتوبر 2021 سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں

 ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، سیاسی تنازعات اور عوام کے عدم اعتماد کے باعث اگلے ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے عوام کی خاطر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاسی اسلاحات کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے یہ بھی باور کرایا کہ وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاببھی نہیں لڑیں گے۔

خیال رہے کہ 67 سالہ فومیو کشیدا اکتوبر 2021 سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب بڑھتی ہوئی مہنگائی قیمتوں اور دیگر اسکینڈلز کی وجہ سے ان کی اور ان کی پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں جاپانی وزیرعظم نے اپنی مقبولیت کے گراف کو برقرار رکھنے کے لیے 170 کھرب (اس وقت 100 ارب ڈالرز سے زیادہ) مالیت کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم اس کا خاطر خواہ فائدہ نہ ہوسکا تھا۔

جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اب ان کی جماعت اگلے ماہ ستمبر میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

 





Source link

Exit mobile version