Site icon اردو

انفلوئینزا انفیکشن سے منسلک جین دریافت


 میلبورن: ڈاکٹر  نے حال ہی میں ایک جین کی نشاندہی کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ماہرین جلد ہی یہ پیشگوئی کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں کہ آیا آپ کا انفلوئنزا انفیکشن جان لیوا ہو جائے گا یا آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

سائنسدانوں نے انفلوئینزا وائرس سے منسلک ایک جین کی نشاندہی کی ہے جسے اگر فوری طور پر جانچ لیا جائے تو قبل از وقت بتایا جاسکتا ہے کہ کہ آیا سانس کے وائرل انفیکشن کے ساتھ اسپتال میں داخل مریضوں کو ہلکی بیماری ہے یا جان لیوا پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سیل میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق OLAH نامی جین کے اظہار کی سطح بیماری کی شدت کا تعین کرنے میں اہم ہے۔

میلبورن یونیورسٹی کے ڈاکٹر اور انسٹی ٹیوٹ فار انفیکشن اینڈ امیونٹی کے وائرل اور ٹرانسلیشنل امیونولوجسٹ برینڈن ڈوہرٹی کہتے ہیں کہ ہمارا پہلا جین کا مشاہدہ انفلوئینزا اےH7N9 سے متاثر مریض کے ساتھ ہوا جو اسپتال میں داخل تھا۔

ساتھ ہسپتال میں داخل مریضوں کے تجزیہ کے دوران پیش آیا۔

اس مریض میں ہم نے OLAH کے اعلی اظہار کی سطح اور مہلک نتائج کے درمیان ایک مستقل تعلق دریافت کیا۔





Source link

Exit mobile version