Site icon اردو

زلزلے کے جھٹکوں سے امریکا، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کی زمین لرز اٹھی


(فوٹو: انٹرنیٹ)

لاس اینجلس: زلزلے کے جھٹکے سے امریکا، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے متعدد متعدد ممالک کی زمین لرز اٹھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سمیت جنوبی علاقوں میں محسوس کیے جانے والے جھٹکوں کی شدت 4.4 تھی۔

لاس اینجلس شہر کے مضافاتی علاقے ایل سرینو میں زلزلے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ایک ٹی وی چینل براہ راست نشریات کے دوران اسٹوڈیو کے درودیوار ہلنے سے اینکر پرسن بھی پریشان ہو گئی۔

جنوبی شہر پاساڈینا میں بھی 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے سٹی ہال کی عمارت کی چھت پر پانی کا پائپ ٹوٹ گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے جھٹکے جنوب میں سان ڈیاگو اور شمال میں سانتا باربرا اور مشرق میں ریورسائیڈ کاؤنٹی تک محسوس کیے گئے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے جنوب میں سان ڈیاگو اور شمال میں سانتا باربرا اور مشرق میں ریورسائیڈ کاؤنٹی تک محسوس کیے گئے مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن اور شام کے علاوہ اسرائیل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔





Source link

Exit mobile version