Site icon اردو

کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون کی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید


فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون

مونٹانا: ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ کا ٹائٹل سانگ گانے والی معروف کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مونٹانا میں اپنی انتخابی ریلی کے دوران گلوکارہ کا گانا ’مائی ہارٹ ول گو آن‘ چلایا ہے جس پر سیلین ڈیون کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں گلوکار نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ دونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں گانے کو بغیر اجازت استعمال کیا گیا ہے۔

سیلین ڈیون نے واضح طور پر لکھا کہ وہ کسی حال میں بھی اس گانے کو سیاسی مقاصد کے استعمال کیلئے اجازت نہیں دے سکتیں۔





Source link

Exit mobile version