Site icon اردو

اپنی ہی تیغِ ادا سے آپ گھائل ہوگیا منیر نیازی

اپنی ہی تیغِ ادا سے آپ گھائل ہوگیا
چاند نے پانی میں دیکھا اور پاگل ہوگیا

وہ ہوا تھی شام ہی سے رستے خالی ہوگئے
وہ گھٹا برسی کہ سارا شہر جل تھل ہوگیا

میں اکیلا اور سفر کی شام رنگوں میں‌ڈھلی
پھر یہ منظر میری آنکھوں سے بھی اوجھل ہوگیا

اب کہاں ہوگا وہ اور ہوگا بھی تو ویسا کہاں
سوچ کر یہ بات جی کچھ اور بوجھل ہوگیا

حُسن کی دہشت عجب تھی وصل کی شب میں منیر
ہاتھ جیسے انتہائے شوق سے شل ہوگیا

Exit mobile version