Site icon اردو

سائنسدانوں کی ایک اور حیرت انگیز ایجاد، کاغذ سے بنی بیٹری تیار


ماہرین نے ایسی بائیو گریڈ ایبل کاغذی بیٹری تیار کی ہے جو ان کے مطابق توانائی کے استعمال اور اسے ذخیرہ کرنے کے طریقے کے حوالے سے انقلاب برپا کر دے گی۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والی کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیٹری دنیا کی سب سے ماحول دوست بیٹری ہے جو ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

کمپنی کے طابق ابھی توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے جن سسٹمز کا استعمال کیا جا رہا ہے وہ ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کی پیپر بیٹری کی زندگی کی مدت روایتی لیتھیم بیٹری جیسی ہی ہوتی ہے جبکہ یہ بہت ہلکی، سستی اور اسے لگ بھگ ہر برقی ڈیوائس کو پاور فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فلنٹ کے مطابق اس کی انقلابی بیٹری ٹیکنالوجی کو ماحول دوست استحکام کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا۔

اس بیٹری کے لیے کاغذ کے ایک ٹکڑے اندر ہائیڈروجیل کا استعمال کیا گیا تاکہ اسے لیتھیم بیٹریز استعمال کرنے والی ڈیوائسز کا حصہ بنایا جاسکے۔

اس بیٹری کا پروٹوٹائپ ماڈل گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کو توقع ہے کہ لوگ اس ٹیکنالوجی میں دلچسپی کا اظہار کریں گے۔

کمپنی نے پیپر بیٹریز کو کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری بھی اکٹھی کی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ حقیقی زندگی میں ہم اس بیٹری کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ہماری بیٹریز میں ان چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے جو روایتی ٹیکنالوجیز میں موجود نہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ بیٹری ٹیکنالوجی انڈسٹری کو بدل سکتی ہے۔

اس کی کمرشل پروڈکشن کے لیے فلنٹ کی جانب سے 20 سے زائد کمپنیوں سے بات چیت بھی کی جا رہی ہے۔

 




Source link

Exit mobile version