آتشی کے روڈ شو پر کالکاجی سے کانگریس امیدوار الکا لامبا نے سوال اٹھایا ہے۔ الکا لامبا کا کہنا ہے کہ آتشی کے قافلے کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
دہلی اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ریلیوں اور انتخابی جلسوں کا دور بھی شروع ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ دریں اثنا دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے متعلق ایک خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں آج (پیر 13 جنوری) کو پرچہ نامزدگی داخل کرنا تھا۔ لیکن انتخابی مصروفیات کے پیش نظر وہ ایسا نہیں کر پائیں۔ واضح ہو کہ آج آتشی کا شیڈول کافی مصروف رہا۔ سب سے پہلے انہوں نے ایک انتخابی روڈ شو کیا اس کے بعد مندر اور گرودوارہ متّھا ٹیکنے گئیں۔ اس کے بعد وہ سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال کے ساتھ ووٹر لسٹ میں مبینہ طور ہر ہیرا پھیری کی شکایت کے لیے الیکشن کمیشن کے دفتر گئیں۔ اسی بھاگ دوڑ میں وہ پرچہ داخل کرنے کے لیے مقرر وقت دوپہر 3 بجے تک طے شدہ جگہ پر نہیں پہنچ سکیں۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اب آتشی کل (14 جنوری) کو پرچہ داخل کریں گی۔ دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی روزانہ دوپہر 3 بجے تک ہی داخل کیا جا سکتا ہے۔ واضح ہو کہ آتشی کالکاجی سے رکن اسمبلی ہیں، اس دفعہ بھی وہ کالکاجی حلقہ اسمبلی سے ہی انتخاب لڑیں گی۔ حالانکہ اس دفعہ کے انتخاب میں ان کو اپوزیشن سے کڑی ٹکر ملنے والی ہے۔ کیونکہ کالکاجی حلقہ اسمبلی سے ایک طرف جہاں کانگریس نے الکا لامبا کو میدان میں اتارا ہے وہیں بی جے پی نے سابق رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جس روڈ شو کی وجہ سے آتشی آج پرچہ نامزدگی داخل نہیں کر پائی ہیں اسی روڈ شو پر کالکاجی سے کانگریس امیدوار الکا لامبا نے سوال اٹھایا ہے۔ الکا لامبا کا کہنا ہے کہ آتشی کے قافلے کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ساتھ ہی الکا لامبا نے کہا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں صرف اپنے وکیلوں کے ساتھ کل (14 جنوری) کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے جاؤں گی۔ کیونکہ بھیڑ بھاڑ سے عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔