’’ملک میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے۔ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہو جائے آئین کی حفاظت کریں گے۔ آئین میں صاف لکھا ہے، پہلے صفحہ پر لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے۔ چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس کی حفاظت ہونی چاہیے۔ اس کو پروٹیکشن ملنی چاہیے۔ دوسری طرف بی جے پی کے لوگ، آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نفرت پھیلاتے ہیں، ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑاتے ہیں اور ڈراتے ہیں۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دہلی کے سیلم پور میں ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے سنویدھان‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔