Site icon اردو

خصوصی این ڈی پی ایس عدالتیں قائم کرنے کے لیے بھگونت مان نے شاہ سے مانگے 600 کروڑ روپے


پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے 600 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے نشیلی اشیاء کے معاملوں کے تیزی سے نپٹارہ کے لیے خصوصی این ڈی پی ایس عدالتیں قائم کرنے کے واسطے یہ یکمشت مالی مدد مانگی ہے۔ مان نے کہا کہ پنجاب میں نشے کا مسئلہ سماجی-اقتصادی توازن کو بگاڑ رہا ہے، جس سے جرائم، گھریلو تشدد اور صحت سے متعلق مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نشیلی اشیاء، اسمگلنگ اور قومی سلامتی پر علاقائی کانفرنس کو ایک ویڈیو لنک کے توسط سے وزیر اعلیٰ خطاب کیا۔ انہوں نے مرکز سے پنجاب کو خصوصی این ڈی پی ایس عدالتوں کی تشکیل اور سرکاری پروزکیوٹرس کی بھرتی کے لیے 10 سال کے لیے مالی امداد (فی سال 60 کروڑ روپے) دینے کی گزارش کی۔



Source link

Exit mobile version